Friday, June 28, 2024

گلوکارہ الکا یاگنک قوت سماعت سے محروم

- Advertisement -

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک قوت سماعت سے محروم ہو گئیں ہیں۔

انسٹاگرام پر گلوکارہ الکا یاگنک نے ایک نوٹ لکھا کے وہ اب قوت سماعت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلےجب میں فلائٹ سے باہر نکل کرآئی تو ایسا لگا کہ مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ انہوں اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا جن کا یہ سوال تھا کہ وہ کیوں اچانک ٹیلی ویژن سےغائب ہو گئیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

گلوکارہ کے مطابق، اس بیماری کو ڈاکٹرز حساسیاتی سماعت کے نقصان کے نام سے جانتے ہیں، جس کے باعث لوگ ایک یا دونوں کانوں سے سننے سے محروم ہو جاتےہیں۔

اس بیماری کی تشخیص کے حوالے سے، میں اپنے پیروکاروں سے کہتی ہوں کہ وہ ہیڈ فون پہنتے ہوئے اونچی آواز میں موسیقی کے استعمال سے گریزکریں تاکہ کوئی بھی اس بیماری کا شکار ہونے سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں بھارتی ترانہ لازمی قرار

بھارتی گلوکارہ نے اس مشکل وقت میں انہیں یاد رکھنے پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ اس وقت وہ اپنی بیماری سے لڑ رہی ہوں۔

ہندوستانی گلوکارسونو نگم نے اپنی پوسٹ میں کہا، مجھے معلوم تھا کہ کچھ غلط ہوا ہے، جب میں واپس لوٹنے کے بعد آپ سے ملوں گا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں