سابق تیز گیند باز اجیت اگرکر کو پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی کے لیے متفقہ طور پر منتخب کیے جانے کے بعد ہندوستانی مردوں کی کرکٹ کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اجیت اگرکر کی تقرری چیتن شرما کے استعفیٰ کے بعد کی گئی تھی، جو ایک ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں قومی مشہور شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
اگرکر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی کی تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی کے ذریعہ منگل کو سینیارٹی کی بنیاد پر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پینتالیس سالہ اجیت اگرکر نے 1998 سے 2007 کے درمیان بین الاقوامی کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔
اگرکر، جن کا تعلق ممبئی سے ہے، جنوبی افریقہ میں 2007 کا ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔
سلیکشن کمیٹی کے باقی ارکان میں شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ شامل ہیں۔
شرما، جو ایک سابق تیز گیند باز بھی ہیں، انھوں نے فروری میں اس وقت استعفیٰ دے دیا جب ان کی افواہیں اور حیران کن دعوے خفیہ کیمرے میں پکڑے گئے اور نیوز چینل پر چلائے گئے۔
ستتاوان سالہ چیتن شرما نے سابق کپتان ویرات کوہلی اور کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سورو گنگولی پر انا کے تصادم کا الزام لگایا تھا۔