Thursday, December 26, 2024

برازیل نے تیرنے والا سولر پاور پلانٹ متعارف کرادیا

- Advertisement -

برازیل کے میں 7 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برازیل کے ساؤ پاؤلو میں میگالو پولیس کا یہ سولر پاور پلانٹ 75 میگاواٹ کے منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے۔

بلنگز ریزروائر میں یو ایف ایف اروکارییا فلوٹنگ پی وی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اور ساؤ پالو حکومت کے مطابق یہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہونے والا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ساؤ پالو میں پانی کے سب سے بڑے ذخائر، بلنگز ریزروائر میں 10,500 سولر پینل نصب ہیں جو 7 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ تمام پینل پولی تھیلین شیٹ کی ایک پرت پر نصب ہیں۔

سٹیٹ آف ساؤ پالو ماحولیاتی کمپنی اس پاور پلانٹ کی مالک ہے، جو ملک کے نیٹ میٹرنگ پروگرام کے تحت چلے گی اور اس کی سالانہ صلاحیت 10 گیگا واٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری: سولر پینل کی قیمتوں میں شاندار کمی

مقامی حکام کے مطابق یہ پلانٹس توانائی کے متبادل ذرائع سے استفادہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

ان پاور پلانٹس کی تنصیب ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کوئلے یا دیگر کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کی حوصلہ شکنی بھی کرتی ہے۔

پانی کے بخارات کو روکنے کے علاوہ، پانی کی سطح پر تیرتے سولر پاور پلانٹس کی تنصیب ایسے منصوبوں کے لیے درکار زمینی رقبہ کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں