Saturday, September 7, 2024

ایلون مسک کمپنی کا انسانی دماغ میں چِپ نصب کرنے کا اعلان

- Advertisement -

ایلون مسک کی طرف سے چلائے جانے والے ایک اسٹارٹ اپ نیورالنک نے انسانی دماغ میں کمپیوٹر چِپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کمپنی انسانی دماغ میں کمپیوٹر چِپ لگانے کا پہلا کلینیکل ٹرائل کرے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہےکہ اسے انسانی آزمائش کے لیے مریضوں کو اکھٹاکرنے کی اجازت دی گئی ہے جو معذور افراد پر اس کی نئی ٹیکنالوجی کی جانچ کرے گی۔ اس پر6 سالوں سے کام کیا جا رہا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے گزشتہ سال ایلون مسک کو انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن پھر مئی 2023 میں کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مل گئی۔

نیورالنک نے ایک بیان میں کہا کہ کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے والے وہ لوگ ہوں گے جنہیں ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی ہیں اور وہ معذور ہیں۔

یہ لوگ اپنے دماغ کے اس حصے میں ایک چپ لگانے کے لیے سرجری کریں گے جو حرکت کو کنٹرول کرنے کے لیے ذمہ دار ہے، جس سے وہ کمپیوٹر کرسر یا کی بورڈ کو مکمل طور پر اپنے خیالات کے ساتھ چلانے کے قابل بنائیں گے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں