Thursday, September 19, 2024

پاکستان سے مشتبہ دہشت گرد ناروے کے حوالے

- Advertisement -

اسلام آباد: پاکستان سے ایک مشتبہ دہشت گرد کو ناروے کے سپرد کیا جائے گا۔ 

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی تجویز پر دوہری شہریت کے مشتبہ دہشت گرد عرفان قادر بھٹی کو کنگڈم آف ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ ناروے کی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ عرفان قادر دہشت گردی میں ملوث ہے۔

وہ پروفیٹنس عمہ کے نام سے مشہور گروپ کا سربراہ تھا اور اس نے داعش سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا۔

بھٹی پر ستمبر 2006 میں امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور اوسلو میں یہودی عبادت گاہ کی دیوار میں گولیاں چلانے کا الزام ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو انکوائری افسر کے طور پر نامزد کیا گیا اور تفتیش کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ مدعا علیہ دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ان تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کی ناروے کی حکومت کو منتقلی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

ناروے کی ایک عدالت نے 2008 میں ان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر اسے 12 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں