Thursday, December 26, 2024

جدید معاشرے سے کیا مراد ہے؟

- Advertisement -

جدید معاشرے سے مراد موجودہ حال میں لوگوں کا طرز زندگی گزارنے کا طریقہ کار ہے۔

جدید معاشرے کا مطلب یہ ہے کہ لوگ کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اور رہن سہن کے جدید طریقے اپناتے ہیں۔

اس دنیا میں انسان کی بنیادی ضروریات ہمیشہ سے روٹی، کپڑا اور مکان رہی ہیں لیکن آج کے جدید معاشرے میں ہر فرد کی ضروریات اس سے کئی زیادہ بڑھ گئیں ہیں۔ آج کا دور سائنسی تحقیقات کا دور ہے، اس دور میں اشرف المخلوقات کی قدرو قیمت گھٹتی جا رہی ہے اور مشینیں انسانوں کی جگہ لے رہی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

۔ جدید معاشرہ کیسے تشکیل پاتا ہے؟ 

جدید معاشرے کے پاس بڑے پیمانے پر صنعت کاری، سرمایہ کاری اور محنت موجود  ہوتی ہے یہ معاشرہ جمہوریت اور انفرادیت پر زیادہ زور دیتا ہے ۔اس معاشرے میں مختلف سیاسی، اقتصادی، سماجی، اور ثقافتی عوامل بھی شامل ہوتے ہیں جو ایک فرد یا پھر اجتماعی زندگی کو تشکیل دیتے ہیں۔

۔ جدیدمعاشرے کی خصوصیت

جدید معاشرہ مسلسل ترقی کرتا جا رہا ہے، اس کی خصوصیت میں جدید ٹیکنالوجی، تیز رفتار سماجی تبدیلیاں ثقافتی اقدار اور سائنسی ترقی شامل ہے۔ ٹیکنالوجی جدیدیت کا لازمی جزو بن چکی ہے، جو ہماری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہے۔

اسی طرح مصنوعی ذہانت پروان چڑھتے جا رہی ہے یہ روزمرہ کی زندگی میں تیزی سے پھیل رہی ہے،مشینیں انسانوں سے زیادہ بہتر طور پر کام انجام دے رہی ہیں یا یوں کہیں تو بے جا نہ ہو گا کہ عالمی ترقی کا دارومدار اس وقت جدید معاشرے کے ہاتھ میں ہے۔

 ۔ جدید معاشرے میں سوشل میڈیا کا کردار

آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دور رہنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے ہر انسان اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا پر ہی انحصار کرتا دکھائی دے رہا  ہے۔ سوشل میڈیا دوسروں تک اپنے خیالات پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے اس کا استعمال کاروبار کے لئے نہایت مفید سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے آپ دنیا بھر کے حالات و واقعات سے باخبر رہتے ہیں۔

 ۔ جدید معاشرے کو درپیش چیلنجز

اس وقت جدید معاشرہ بہت سے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس میں سیاسی مشکلات، معاشی مسائل، سماجی مسائل جھوٹی خبریں، بیروزگاری اور جدید ٹیکنالوجی کا فقدان شامل ہے۔ 

جدید معاشرے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اجتماعی اور سماجی ذمہ داری کے عزم کی ضرورت ہوگی۔ جس کے لئے تعلیم اور سماجی پروگراموں میں مزید ضروری سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے۔  

 ۔ جدید معاشرے کی اہمیت

یوں تو ہر انسان انفرادی طور پر اپنی زندگی بسر کر ہی لیتا ہے اسے بنیادی سہولیات بھی میسر آ جاتی ہیں لیکن جدید زمانے کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کے لئے ہر انسان کو دوسرے کا سہارا لینے اور باہمی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

جدید معاشرہ اپنی خاص اہمیت کا حامل ہے، اسی کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، معلومات تک رسائی میں اضافہ، سماجی نقل و حرکت اور تکنیکی ترقی ممکن ہے۔

۔ خلاصہ

ہمیں یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے، ترقی کو اپنانے اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے درمیان محتاط توازن ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع سے نوجوانوں کو متعارف کرانا ملک کی اہم ضرورت ہے جس کی بدولت ملک کی ترقی ممکن ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں