Sunday, October 20, 2024

خلائی مخلوق کی ویڈیو بنانے پر10 لاکھ دینے انعام کا اعلان

- Advertisement -

 خلائی مخلوق کی ویڈیوبنانے پر1ملین انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رنگ نے ایک بیان میں کہا کہ آپ کو خلائی مخلوق کی واضح ویڈیو یا تصاویر بھیجنی ہوں گی، چاہے وہ آپ کے ڈرائیو وے میں چلتی یا اڑتی ہوئی کوئی غیر زمینی ٘خلوق ہو یا آپ کے گھر کے اندر عجیب و غریب انداز میں کام کرنے والی کوئی نامعلوم زندگی ہو۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

زیادہ تراس بات کا امکان نہیں ہے کہ کوئی واقعی میں کسی حقیقی اجنبی یا خلائی مخلوق کا مشاہدہ کرسکےاور اسے ریکارڈ کرسکے، رنگ کی مارکیٹنگ ٹیم نے بڑی چالاکی سے اس تصور کو ایک مہم میں تبدیل کر دیا ہے، مقابلہ 3 نومبر تک چلے گا، لیکن ایوارڈز کے اہل ہونے کے لیے، ایلین کا حقیقی ہونا ضروری ہے۔

تاہم، وہ لوگ جوتخیلیقی شوق رکھتے ہیں اور خلائی مخلوق کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں وہ بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، انھیں صرف اپنے رنگ ڈیوائس پر ایلین کی اپنی تخلیقی تشریح کیپچر کر کےبھیجنی ہوگی اورانھیں500 ڈالرکا ایمیزون گفٹ کارڈجیتنےکا موقع ملے گا۔

انسانوں کو ہمیشہ سے ہی ایلین کی دنیا میں دلچسپی رہی ہے، اور کچھ افراد اور کمپنیوں نے اس دلچسپی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

سال1995 میں فاکس نے خصوصی ایلین آٹوپسی کو نشر کیا، جس نے تقریباً 100 ملین ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، لیکن بعد میں اسے ایک دھوکہ دہی کے طور پر بے نقاب کیا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں