Monday, October 21, 2024

شادی میں دلہا دلہن سمیت 100 افراد ہلاک

- Advertisement -

بغداد: عراق میں شادی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شادی کی تقریب میں تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی، دلہا اور دلہن دونوں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

عراق کے صوبہ نینویٰ کے شہر الحمدانیہ میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھننے کے لئے یہاں کلک کریں 

زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے باعث آگ لگی، تاہم مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں