Saturday, October 19, 2024

اٹلی میں 2000 سال پرانا مقبرہ دریافت

- Advertisement -

حال ہی میں شہر اٹلی میں کاشت شدہ زمین سے 2,000 سال پرانا مقبرہ دریافت کیا گیا ہے، اس مقبرے میں افسانوی مناظر کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں۔   

یہ ناقابل تردید ہے کہ یہ دنیا لاکھوں سالوں سے موجود ہے، لیکن اب بھی، ماہرین آثار قدیمہ زمینی دریافتوں سے پوری دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ اٹلی کے شہر نیپلز کے قریب قدیم رومی دور کا ایک 2,000 سال پرانا مقبرہ ملا ہے جو ملک میں ایسی ہی ایک غیر معمولی اور قابل ذکر دریافت کی نشاندہی کرتا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

میڈیا ذرائع کے مطابق، حال ہی میں اٹلی شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا تھا تبھی کاشت شدہ کھیت سےایک مقبرہ دریافت ہوا۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ مقبرہ تقریباً دو ہزار سال پرانا خیال کیا جاتا ہے۔

ایک ٹف سلیب دروازے سےمقبرے کے راستے کو سیل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اندر داخل ہوتے ہی مقبرے کی دیواروں پر شاندار آرٹ ورک دریافت کیا۔

ان فن پاروں میں سے ایک میں تین سروں والا کتا “سیربیرس” نمایاں طور پر دکھایا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس مقبرے کو “سیربیرس کا مقبرہ” بھی کہا جاتا ہے۔

انڈرورلڈ کے داخلی راستوں کی حفاظت سیربیرس کرتی تھی، جسے افسانوں میں “ہاؤنڈ آف ہیڈز” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو زندہ اور مردہ لوگوں کے درمیان رکاوٹ کا کام کرتا تھا۔

اس مقبرے میں من گھڑت مخلوقات کی تصاویر بھی ہیں،جیسے اکتھیوسینٹورس، جن کا اوپری دھڑ انسان جیسا، گھوڑے کی طرح اگلی ٹانگیں اور مچھلی جیسی دم تھی۔

چیمبر کے مقبرے کے ارد گرد منسلک آثار قدیمہ کومزید جانچنےکے لیے، ماہرین آثار قدیمہ فی الحال اس کی مکمل کھدائی پر کام کر رہے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں