Friday, October 18, 2024

وینزویلا میں سونے کی کان بیٹھنے سے23 افراد ہلاک

- Advertisement -

وینزویلا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے تقریباََ 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے دعووں کے مطابق وینزویلا کی ریاست بولیوار میں سونے کی ایک غیر قانونی کان منہدم ہو گئی جس سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ریسکیو اہلکاروں کے آپریشن کے دوران مل گئیں۔ حکام کے مطابق، تباہی کے وقت کان میں تقریباً 200 مزدور موجود تھے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر، شہری تحفظ کے نائب وزیر کارلوس پیریز امپویڈا نے بھی واقعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس میں، کھلے گڑھے میں مزدوروں کو دکھایا گیا تھا، جن پر دیوار آہستہ آہستہ گرتی دکھائی دے رہی ہے،جس میں سے کچھ افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ جبکہ دیگر زد میں آ گئے۔

بولیوار کے علاقے میں سونا، ہیرے، لوہا، باکسائٹ، کوارٹز اور کولٹن وافر مقدار میں موجود ہیں۔ اسی علاقے میں، گزشتہ سال دسمبر میں ایک کان منہدم ہو گئی تھی، جس میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں