Friday, September 20, 2024

فوجی بس پر دولت اسلامیہ کے حملے میں 23 شامی فوجی ہلاک

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق مشرقی شام میں اسلامک اسٹیٹ آئی ایس کے عسکریت پسندوں کا بس پر حملے میں کم از کم 23 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ جہادیوں نے مشرقی صوبہ دیر الزور میں ایک فوجی بس کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی۔

10 سے زائد دیگر فوجی زخمی اور درجنوں لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

آئی ایس کے عسکریت پسندوں کی طرف سے اس حملے کو اس سال کا سب سے مہلک قرار دیا گیا ہے۔

سال 2019 میں اپنے آخری علاقے کو کھونے کے باوجود، آئی ایس اب بھی شام کے وسیع صحرا میں اڈے قائم رکھے ہوئے ہے، جہاں سے وہ گھات لگا کر حملے کرتیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک دہشت گرد گروپ نے جمعرات کو ٹی 2 پمپنگ اسٹیشن سے سڑک پر واقع صحرائی میدان میں ایک فوجی بس پر حملہ کیا تھا – جو دیر الزور شہر کے جنوب میں عراقی سرحد کے قریب واقع ہے۔ فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ٹی 2 پمپنگ اسٹیشن 2017 میں شامی فوج کے قبضے تک آئی ایس کا گڑھ تھا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، برطانیہ میں قائم ایک مانیٹرنگ گروپ جو شام میں زمینی ذرائع کے وسیع نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے،اس نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایس او ایچ آر نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں، 10 شامی فوجی اور حکومت کے حامی جنگجو سابق جہادیوں کے گڑھ رقہ صوبے میں آئی ایس کے حملے میں مارے گئے تھے۔

داعش کے ارکان نے حالیہ ہفتوں میں شام کے شمال اور شمال مشرق میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں