شمال مغربی نائیجیریا میں زمفارا ریاست میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 24 طالبات سمیت 30 سے زائد افراد کو درجنوں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
نائیجیریا یونیورسٹی کے علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت گوساؤ کے باہر گیڈا گاؤں میں مسلح گروہ کے ارکان نے وفاقی یونیورسٹی پر حملہ کیا اور طلباء کو اغوا کر لیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اجتماعی اغوا کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ صابون گیڈا کے ایک مقامی صحابی موسیٰ نے دعویٰ کیا کہ موٹر سائیکل سوار اغوا کاروں نے طالبات کو یرغمال بنانے سے پہلے ہاسٹل کے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیےاور اندر داخل ہوئے۔