Sunday, September 8, 2024

بلوچستان میں بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک

- Advertisement -

بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان کے پشین اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جس سے کل ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گ

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں     

پشین میں دھماکہ ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کی انتخابی مہم کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا، ضلع پشین کے حلقہ پی بی 47 میں دھماکہ ہوا جب کہ قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکہ جے یو آئی (ف) کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔

پشین میں دھماکے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے کی جگہ کے قریب واقع خانزئی اسپتال نے مرنے والوں کی تعداد 12 بتائی اور کہا کہ دو درجن سے زائد زخمی ہیں۔ پشین ضلع کے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب سیاسی پارٹیوں نے انتخابی قوانین کے تحت انتخابی عمل سے ایک دن قبل خاموشی سے اپنی مہم کو سمیٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:    الیکشن کے لیے فارم 45 کیا ہوتا ہےاور اسکی کیا اہمیت ہے؟

بلوچستان کے نگراں وزیر داخلہ و قبائلی امور میر زبیر خان جمالی نے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر نے دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں