کوئٹہ جانے والی بس میں آگ لگ گئی، 3 مسافر اسی وقت زندہ جل گئے۔
کراچی: لسبیلہ کے علاقے اتھل کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر زندہ جل گئے اور 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی جس میں 28 مسافر سوار تھے۔ ایک بائک سے ٹکرانے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی۔ جس میں تین مسافراسی وقت زندہ جل گئے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ اور ایس ایس پی کیپٹن (ر) نوید عالم موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حادثہ کی وجہ
نوید نے بتایا کہ حادثہ اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کا حتمی اندازہ اس وقت فراہم کیا جائے گا جب جلی ہوئی کوچ کو کولنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا بدوبدی ڈیلیٹ کردیا
واقعے کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیاتھا۔
تاہم اب ہائی وے کو عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین مسافروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔
ضلعی لسبیلہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق کراچی اور ایک کا حب سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صارم برنی پر بچوں کو امریکہ اسمگل کرنے کا مقدمہ درج
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور مناسب طبی امداد فراہم کی جائے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے مسافروں کی حفاظت اور سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپیز) کو نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔