ہوائی کے امریکی جنگلات میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے 36 افراد کی جان لے لی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہوائی کی امریکی جنگلات میں گزشتہ روز آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ آگ بجھانے کی تمام کوششیں بے اثر ہوگئیں اور آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔
آگ کے پھیلنے کا بنیادی سبب تیز ہوائیں تھیں۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پھیلی تو اس نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک قصبے کو خالی کرا لیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
جنگل کی آگ نے مزید 30 لوگوں کی جان لے لی، جس سے صرف 2 دنوں میں کل تعداد 36 ہو گئی۔ دھوئیں کے باعث متعدد افراد کی حالت خراب ہونے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہزار سے زیادہ لوگوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے، اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کو جنگل کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ماہرین کے مطابق جنگلات کی تباہ کن آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ ہم ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور مضر صحت اشیاء کے استعمال کو کم کر کے اپنی زمین کو ان غیر متوقع سانحات سے بچا سکتے ہیں۔