Friday, December 27, 2024

بلوچستان میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

- Advertisement -

بلوچستان: کوئٹہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ژوب سے 76 کلومیٹر مشرق میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.8 تھی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بلوچستان میں گزشتہ دنوں مختلف شدت کےزلزلے دیکھے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کےباعث علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیال رہے کہ اس صوبہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ منگل اور بدھ کو کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں