Saturday, October 19, 2024

تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 40 افراد لاپتہ

- Advertisement -

تیونس کےسمندرمیں کشتی الٹنے سے چالیس تارکین وطن لاپتہ ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتی پر سوار تارکین وطن اٹلی جا رہے تھے، وہ تیونس کے شہری تھے، کشتی پر سوار تمام افراد غیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

تیونس کے نیشنل گارڈ نے کہا کہ وہ ان کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

واضح رہے کہ حکومت کی سخت پابندیوں کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیر قانونی امیگریشن بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ کئی سال قبل تارکین وطن کو اٹلی لے جانے والی ایک کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں دس افراد لاپتہ اور ایک ہلاک ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں