Thursday, September 19, 2024

افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

- Advertisement -

ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکےآئے ، جس کے بعد چار بڑے آفٹر شاکس بھی  آئے ہیں۔

یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں  ہرات شہر سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مغرب میں تھا اور اس کے بعد فوری طور پر 5.5، 4.7، 6.3 اور 5.9 کی شدت کے آفٹر شاکس آئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شہر میں ایک صحافی نے بتایا کہ صبح 11:00 بجے  کے قریب جب زلزلہ آیا تو رہائشی اور دکاندار عمارتوں سے فرار ہو گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔۔

45 سالہ بشیر احمد نے بتایا، ہم اپنے دفاتر میں تھے کہ اچانک عمارت ہلنے لگی، اور دیواروں کے پلاسٹر گرنے لگے اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، کچھ دیواریں اور عمارت کے کچھ حصے گر گئے۔

پہلے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بعد کے لمحات میں خواتین اور بچوں کا ہجوم بلند عمارتوں سے دور ہرات کی چوڑی گلیوں میں نکل کھڑا ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

یو ایس جی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں ہلاکتیں ممکن تھیں۔

یو ایس جی ایس نے پہلے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی تھی۔ اس نے کہا کہ اس کی اتھلی گہرائی صرف 14 کلومیٹر تھی۔

ہرات ایران کی سرحد سے 120 کلومیٹر مشرق میں واقے ہے اور اس کو افغانستان کا ثقافتی دارالحکومت بھی  سمجھا جاتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں