حیدرآباد میں ایک خاتون نے قبل از وقت 6 بچوں کو جنم دیا لیکن ان میں سے پانچ نے دم توڑ دیا ایک بچی نازک حالت کے ساتھ ابھی زندہ ہے۔
ڈاکٹر طارق فیروز میمن کے مطابق حمل کے 21ویں ہفتے میں ریکھا نامی ایک خاتون نے ہسپتال میں 6 بچوں کو جنم دیا جن میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں تھیں۔ بچے بہت کم وزن کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاکٹر کے مطابق، ریکھا کے پانچ شیر خوار بچے قبل از وقت پیدا ہونے کے باعث انتقال کر گئے کیونکہ عام طور پر بچے حمل کے 37 سے 38 ہفتوں کے درمیان پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جو بچی زندہ ہے اس کی حالت بھی کافی تشویشناک ہے۔
طبی مسائل کے باعث خاتون کا آپریشن کیا گیا تھا اوربچوں کی جلد پیدائش ہوئی تاہم ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اب خاتون کی حالت بہترہے۔