کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں کانسٹیبلری کے ٹرک کے نزدیک دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیالیویز خبر کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پریہ دھماکہ ہوا۔
محمود نوتیزئی ایس پی بولان بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش بھی ہو سکتاہے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پاس دھماکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار افراد شھید اور دس سے ذائد ذخمی۔#Quetta pic.twitter.com/pLzZ7xMp0B
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 6, 2023
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
شہیدوں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ جن میں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جسکی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ اور سبی شہر کے اسپتالوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
تمام بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی دے کر واپس آرہے تھے کہ را ستے میں انہیں نشانہ بنا لیا گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی شدت سے ٹرک الٹ گیا اور سپاہی اس کے نیچے دب گئے۔