Tuesday, December 3, 2024

پاکستان میں 9 محرم الحرام عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

- Advertisement -

آج پاکستان میں 9 محرم الحرام مناتے ہوئے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں جس میں علمائے کرام فلسفہ شہادت اور فضائل اہل بیت پر گفتگو کرتے ہیں۔

کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں کل دس محرم الحرام یوم عاشورمنایا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں آج اور کل ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ علمائے کرام و ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور کربلا کے واقعات پر گفتگو کریں گے۔

آج اور کل کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے۔

ماتمی جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں