Saturday, September 21, 2024

سوشل میڈیا پرایک بلی الیکٹریشن بنتے ہوئےوائرل

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک بلی کا کلپ خوب وائرل ہوا ہے جو الیکٹریشن بن کر لائٹ بلب کو ٹھیک کرتی دیکھائی دے رہی ہے، یہ ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک الیکٹریشن کی طرح کام کرنے والی بلی کو خراب بلب بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بلی گھر کے فریج پر چڑھ کر چھت کاخراب ہوا بلب جلانے کی کوشش کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جب لائٹ بلب آن نہیں ہوتا ہے تو بلی اسے اپنی ٹانگ سے مسلسل ہلاتی رہتی ہے۔ بلی کی مسلسل حرکت کے نتیجے میں، لائٹ بلب آخر کار جل جاتا ہے۔

بلی کا لائٹ بلب کے ساتھ یہ عمل یہ تاثر دیتا ہے کہ آیا بلی ایک الیکٹریشن ہے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی،بہت تیزی سے لوگوں میں مقبول ہو گئی۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں