اونٹ کو عیدی کے طور پر 500 ریال کھلانے پر سعودی شہری گرفتار ہوگیا۔
اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ دیتے ہوئے اس گرفتار شخص کی سوشل میڈیا فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سعودی پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سعودی بینک نوٹوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے جرم میں ملوث ایک شخص کو الدوادمی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ملک کی کرنسی کو ضائع کرنا غیر قانونی اور جرمانے سے مشروط ہے۔
سعودی قانون کے تحت کرنسی نوٹ ایک سرکاری آلہ ہے اور کسی کو نقصان پہنچانے، خراب کرنے یا پھاڑنے کی سزا تین سے پانچ سال قید اور تین سے دس ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔