Friday, October 18, 2024

ملکہ الزبتھ کی پہلی برسی پے سونے کے باسکٹ بال جتنا سکہ تیار

- Advertisement -

ملکہ برطانیہ الزبتھ کی پہلی برسی کی یاد میں برطانوی بزنس نے ساڑھے تین کلو وزنی سکہ تیار کیا جو پاکستانی روپے میں7 ارب سے زیادہ ہے۔

ملکہ الزبتھ کی یاد میں جو سکہ بنایا ہے اسکا کا وزن 6426 ہیرے اور اس کی قیمت 23 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

ایسٹ انڈیا کمپنی، جو برطانوی راج کے دوران سرگرم تھی، باسکٹ بال کے سائز کا سکہ تیار کرتی تھی۔ سنجے مہتا نے اس کمپنی کا نام استعمال کرنے کی قانونی اجازت حاصل کر لی ہے حالانکہ یہ اب کام نہیں کر رہی ہے۔ تاہم حکومت نے اس یادگاری سکے کو قانونی کرنسی کے طور پر نامزد نہیں کیا ہے۔ کرنسی جسکا نام دی کراؤن رکھا گیا ہے، سنجیومہتا اور ان کے ماہرین ساتھیوں نے مل کر بنایا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یادگاری سونے کے سکے میں 9.6 انچ قطر، 24 قیراط کے بارہ سونے کے سکے اور سینکڑوں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ دو پاؤنڈ کے مرکزی سکے کے دونوں طرف سونے کے سکوں کا وزن ایک اونس ہے اور ان پر ملکہ کی کندہ کاری ہے۔

ہیروں کوبرطانوی پرچم کی شکل میں سجایا گیا ہے اور ہندوستان، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی، سری لنکا کے ڈیزائنرز اور صنعت کاروں نے دن رات احتیاط سے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔ سنجے مہتا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کرہ ارض کی ملکہ، تھیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ شاہکار ان کے اعزاز میں بنایا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں