Sunday, November 24, 2024

کراچی کے ایک خاندان نے مالی مشکلات سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش، بچہ جاں بحق

- Advertisement -

کراچی: مالی مشکلات اور بے روزگاری کے باعث جمعہ کو ایک خاندان نے خودکشی کی کوشش کی اور اس دوران دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس خاندان کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے بے روزگار شخص اظہر نے بگڑتے ہوئے مالی حالات سے مایوس ہو کر انتہائی اقدام کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی اور اپنے سمیت دو کمسن بچیوں اوربیوی کوزہر دے دیا۔

اہل خانہ کی جانب سے زہر پی کر بے ہوش ہونے کے بعد کمسن بیٹی عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ خاندان کے دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس کے بعد اظہر کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ ان کی بیٹی اور اہلیہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن بشیر وڈو کے مطابق سیکٹر 11 کے رہائشی 40 سالہ اظہر خان نے اپنی 35 سالہ بیوی   فاطمہ، دو سالہ ام ایمن اور چار سالہ ام ہانیہ کے ساتھ زہر پی لیا۔

ایس ایچ او  نے مزید بتایا کہ اظہر کافی عرصے سے بے روزگار تھا جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

اظہر کی بھابھی نے بتایا کہ ان کے شوہر کو اظہرکا فون آیا جس نے انہیں بتایا کہ پورے خاندان نے زہر کھا لیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خود اوراس کی چھوٹی بیٹی نے مظفر گڑھ میں ابوظہبی نہر میں ڈوب کر خود کشی کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ محمد سلیم اور اس کی اہلیہ کے درمیان غربت اور پیسوں کے معاملے پر گھریلو جھگڑا ہوا۔ وہ اپنی 4 سالہ بیٹی کو نہر پر لے آیا، اسے اپنے ساتھ باندھا، اورواٹر چینل میں چھلانگ لگا دی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں