کویت میں ایک عمارت کے کچن میں آگ لگنےسے 41 افراد ہلاک ہو گئے۔
کویت میڈیا کے مطابق جنوبی کویتی شہر المناکف میں ایک رہائشی عمارت کے کچن میں صبح آگ لگ گئی۔ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 کارکن رہتے تھے۔ آگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کئی افراد کوبچا لیا گیا جو کہ ہسپتال میں طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
حکام نے اطلاع دی کہ زیادہ تر اموات کی بنیادی وجہ دھوئیں میں سانس لینا تھا۔ ہم کمپنی کو مسلسل خبردار کرتے رہے ہیں کہ ایک ہی جگہ بہت سے ملازمین کونہ رکھا جائے۔
آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ کویت کے وزیر داخلہ نے عمارت اور کمپنی کے مالکان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔