Sunday, October 20, 2024

دلہے کا دلہن کو سونے اور لیرے سے بھرے بیگ کا تحفہ

- Advertisement -

اپنی شادی پر دولہے نے دلہن کو سونے اور لیرے سے بھرے بیگ کا تحفہ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک دولت مند تاجر کے بیٹے  نے مدعو کیے گئے افراد اور کیمروں کے سامنے سونے اور لیرے سے بھرا ایک بیگ کا تحفہ اپنی دلہن کو پیش کیا۔

ترکی کے اس شہری نے اپنی شاندار شادی میں نمود و نمائش کی مثال قائم کر کے سوشل میڈیا پر ایک مثال قائم کر دی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

شادی جیسی سادہ اور بابرکت رسم کے بارے میں بہت سی احادیث اور اسلامی کتابوں میں سادگی کی تعلیم موجود ہے لیکن آج کل یہ سادہ رسم نمائش کا سامان بن چکی ہے۔

دلہے کا دلہن کو سونے سے بھرے بیگ کا تحفہ

لوگ معاشرے میں اپنا نام کمانے اور دنیا کو دکھانے کے لیے شادی جیسے اہم فرائض پر غیر ضروری طور پر پیسہ ضائع کرتے نظر آتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال ترکی میں ہونے والی ایک حالیہ شادی میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک کروڑ پتی جوڑے نے اپنی شادی پر سونا اور ترک لیرا کی بارش کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اورفا ریاست میں ایک شادی اس وقت بڑے تنازع کا باعث بن گئی جب دولہے نے مہمانوں کے سامنے اپنی دلہن کو سونے اور لیرا کا بیگ تحفہ  پر پیش کیا۔

دلہے کا دلہن کو سونے سے بھرے بیگ کا تحفہ

دولہے، دلہن کا نام 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہے کا نام اورہان اورمک ہے جو سول انجینئر اور معروف بزنس مین مہمت اورمک کا بیٹا ہے۔

جب کہ دلہن کا نام بورکو اوزدیکر ہے جو کہ ایک امیر تاجر کی بیٹی ہے۔ ان دونوں کا تعلق قبائل سے ہے جو اپنی رسومات اور روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک امیر تاجر کے بیٹے دولہے نے آنے والے مہمانوں کے سامنے سونے اور لیرے سے بھرا ایک بیگ دلہن کے حوالے کیا جس میں تقریباً 8 کلو سونا بھرا ہوا تھا۔

یہی نہیں رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب صرف سونے  سے بھرے تھیلوں تک محدود نہیں تھی۔

لیکن حاضرین نے نوبیاہتا جوڑے کو 6 ملین لیرا کی خطیر رقم دی، جو کہ تقریباً 208 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ اس رقم کو بھی دلہن کو پیش کیا گیا۔

ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

دلہن کو سونے سے بھرا بیگ دینے پر صارفین کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جن کا کہنا تھا کہ ’جوڑے کو ایسے وقت میں اس طرح کا اسراف نہیں کرنا چاہیے جب ترکی برسوں سے معاشی بحران کا شکار ہے۔

دلہے کا دلہن کو سونے سے بھرے بیگ کا تحفہ (2)

واضح رہے کہ سخت حفاظتی انتظامات میں گھری ہوئی اس تقریب میں ترکی کے متعدد سرکاری افسران اور قبائلی شیوخ نے شرکت کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں