Friday, September 20, 2024

کراچی شارع فیصل پر شیر کی چہل قدمی

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر کراچی کے معروف شارع فیصل پر شیر کی ٹہلنے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں شیر کو سڑک پر گھومتے پھرتے دکھایا گیا ہے۔   

تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر ایک شیر کو ٹہلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ شیر کو عائشہ باوانی اسکول کی عمارت کے قریب دیکھا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ یہ شیر کسی کا پالتو ہے یا کسی دوسری جگہ سےآیا ہے؟ خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ انکوائری جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، شیر کو وائلڈ لائف حکام نے پکڑ لیا، اسے محکمہ جنگلی حیات کے پاس بھیجا جائے گا،فی الحال اسے پنجرے میں بند کر کے محکمہ جنگلی حیات کے ادارے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

رہائشی علاقوں میں شیروں کو رکھنا جنگلی حیات کے قوانین کے خلاف ہے، اس لیے محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا شیررکھنے کی اجازت ہے یا نہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں