لاس اینجلس: اداکار ڈوین جانسن نے پیر کو والٹ ڈزنی کمپنی کی سالانہ اسٹاک ہولڈر میٹنگ میں انکشاف کیا کہ کمپنی اپنی مقبول اینی میٹڈ فلم مونا کی لائیو ایکشن ورژن تیار کر رہی ہے۔
اینیمیٹڈ فلم مونا نے 2016 میں ڈیبیو کیا اور بین الاقوامی باکس آفس پر تقریباً 683 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔
فلم مونا میں، جو قدیم پولینیشیا پر مبنی ہے، اس میں ایک نوعمر لڑکی اپنے قبیلے کو بچانے کے لیےبہادری کے سفر پر نکلتی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اینیمیٹڈ ورژن کی 2016 کی ریلیز نے دنیا بھر کے باکس آفسز پر تقریباً 683 ملین ڈالر کمائے۔
پہلی فلم میں ڈیمیگوڈ ماؤئی کو آواز دینے کے بعد، جانسن نے کہا، “میں موانا کی خوبصورت کہانی کو لائیو ایکشن کے بڑے پردے پر لانے کے لیے بے حد عاجزی اور شکر گزار ہوں۔
جانسن، نے کہا یہ کہانی میری ثقافت ہے، اور یہ کہانی ہمارے لوگوں میں طاقت ور ہونےکی کی علامت ہے۔
اداکار نے کہا کہ نئی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
کہانی کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنا ہے؟ تو ہمیں تبصرے کے سیکشن میں بتائیں۔