Tuesday, September 24, 2024

اپنے دل کو بیگ میں رکھ کر چلنے والا انسان

- Advertisement -

بغداد، ایک عراقی شخص اپنا دل دوسرے لوگوں کی طرح اپنے سینے میں رکھنے کے بجائے اپنے بیگ میں رکھتا ہے اور خوش باش زندگی جیتا ہے۔ 

معروف ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 39 سالہ عراقی شہری ربیع معروف تنظیم الشرق الاوسط کے ذریعے گزشتہ 9 برسوں سے اپنے دل کو بیگ میں ڈال کر چل رہا ہے اور زندگی بسر کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں ربی کا دعویٰ ہے کہ وہ اصلی دل کی جگہ مصنوعی دل پر انحصار کرتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے مصنوعی دل کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ دل کا مریض ہے اور اسے مکینیکل دل کو بیگ میں رکھنا پڑتا ہے لیکن وہ عام زندگی گزار رہے ہیں۔

ربیع کے مطابق، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مصنوعی دل رکھنے سے مجھےخوشی یا غصے کا احساس نہیں ہوتا۔

زرائع کے مطابق، عراقی شہری ربیع نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے،بلکہ اس کی زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے، وہ محبت بھی کرتا ہے اور نفرت بھی اسےغصے کا اظہار بھی کرنا آتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں