Friday, September 20, 2024

دس سال کی چھوٹی بچی سے شادی کرنے والا شخص گرفتار

- Advertisement -

فیصل آباد میں پولیس نے پیر کے روز ایک شخص کو 10 سالہ بچی کے ساتھ شادی کرنے پرگرفتار کر لیا اسکے خلاف مقدمہ  درج کر لیا گیا ہے۔  

پولیس حکام کے مطابق اسماعیل جتوئی نامی شخص نے مبینہ طور پر ایک 10 سالہ بچی سے شادی کی جو پانچویں جماعت کی طالبہ ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

مقامی پولیس نے اس بچپن کی شادی کا علم ہونے کے بعد فوری طور پر نکاح خواں، دولہا، لڑکی کے والد اور گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دولہا کو پولیس اسکواڈ نے کامیابی کے ساتھ اپنی تحویل میں لے لیا، اور اب فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں شامل دیگر افراد کو تلاش کرنے اور حراست میں لینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح سندھ پولیس نے 2021 میں خیرپور ضلع میں کم عمری کی شادی کو روکنے کے لیے مداخلت کی تو اسے بھی اسی طرح کے واقعات کے طور پر رپورٹ کیا گیا۔ ایک واقعہ میں دولہا اور دلہن سمیت 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یہ واقعہ خیرپور کے علاقے کوٹ دنال محلہ میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکا اور 13 سالہ لڑکی کی شادی ہو رہی تھی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں