Monday, October 7, 2024

سعودی عرب میں شدت پسند تنظیم کے ممبر کا سر قلم کر دیا گیا

- Advertisement -

سعودی عرب میں ایک  شدت پسند تنظیم کے ممبر حیدر بن ناصر کا سر قلم کر دیا گیا۔ جس پرسیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزامات تھے۔

سعودی عرب کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم کے رکن حیدر بن ناصر کو گرفتار کر کے ان کا سر قلم کر دیا گیا۔

ریاض کی عرب میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں یہ کہا گیا کہ انہیں 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

عرب میڈیا نے مزید یہ بھی بتایا کہ ملزم حیدر بن ناصر آل تحیفہ پر دہشت گرد تنظیم سے جوڑے رہنے اور پھر سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزامات بھی تھے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے سکیورٹی فورسز پر پیٹرول بموں اور ہتھیاروں سے حملوں کا اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اس ایک ہفتے کے دوران 3 ملزمان کے سر قلم کر دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی شہر جدہ میں بچوں سے بدفعلی اور فائرنگ کرنے کے حوالے سے دو ملزمان کا سر قلم کیا گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں