قاہرہ: عالمی منڈیوں میں جہاں پھر سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہیں مصر نے خلیج سویز میں تازہ تیل کی دریافت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خلیج سویز میں جیسم اور تاویلا ویسٹ کنسیشنز میں مبینہ طور پر تیل کی نئی دریافت ہوئی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
وزارت کے مطابق، تازہ تیل کی دریافت مصر کے شیرون نے کنویں 11جی این این کے ذریعے کی تھی، جو فی الحال 2,500 بیرل سے زیادہ تیل روزانہ نکال رہا ہے۔
زرائع کے مطابق، یہ تیل کا چوتھا کنواں ہو گا جسے مکمل کیا جائے گا، اور موجودہ تلاش کے مرحلے کے حصے کے طور پر مزید تین کنویں کھودے جا سکتے ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ شمالی جیسور کا کنواں اب تک تقریباً 23,000 بیرل یومیہ پیدا کر رہا ہے۔