Thursday, December 5, 2024

امریکہ کے ساحلی سمندری سے طوفان ٹکرا گیا

- Advertisement -

آسٹن: امریکہ میں ٹیکساس کا ساحل سمندری طوفان ہیرالڈ سے متاثر ہوا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہوتی رہے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں کو اس وقت 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور بارش کا سامنا ہے جبکہ طوفان سے شدید نقصان کا سامنا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تیز ہواؤں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں بجلی کافی متاثر ہوئی ہے، جس کا سامنا تقریباً 7,500صارفین کو کرنا پڑا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ طوفان کی وجہ سے ساحلی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ مواصلات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکا کے کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔ نمایاں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

زرائع کے مطابق گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئیں اورانہیں بچانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔

سائنسدانوں کے مطابق، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کرہ ارض کے گرم ہونے کے ساتھ ہی طوفان مضبوط ہو رہے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں