ایک 14 سالہ بچہ ٹک ٹاک پر ون چپ چیلینج ایکسیپٹ کر کےمصالہ دار چپس کھا کے مقابلے میں ہلاک ہو گیا جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک ہائی اسکول میں گزشتہ جمعہ کو 10ویں جماعت کے طالب علم نے ون چپ چیلینج، ایکسیپٹ کرا جو اسکی موت کا بہانا بن گیا۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹوک پرون چپ چیلنج، بہت وائرل ہو رہا ہے جو پکوئی، نام کی کمپنی کی ہے تیز مصالے دار چپس کھاکے چیلینج ایکسیپٹ کرنا ہوتا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مرچوں کے اثرات کے بارے میں صارفین کی برداشت کا اندازہ لگانے کے لیے، کمپنی انہیں چیلنج کرتی ہے کہ وہ چپ کھانے کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ بھی کھانے یا پینے سے پرہیز کریں۔
اسکول میں ایک دوست کی طرف سے چیلنج کیے جانے کے بعد، 14 سالہ ہیرس نے مبینہ طور پر وہ انتہائی مصالہ دار چپس کھائی جو اس کے دوست نے اسے دی تھیں، جس سے اسے پیٹ میں درد ہونے لگا۔
نوجوان کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیٹے کی طبیعت بگڑنے پر اسکول نے فون کیا اور اسے اپنے بیٹے کو گھر لانے کو کہا۔ تھوڑی دیر کے بعد، ہیرس نے بہتر محسوس کیا.
اس کی والدہ کے مطابق اس کی حالت اس وقت بگڑ گئی جب وہ باسکٹ بال کے کھیل کے لیے روانہ ہونے والا تھا پھر اسے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔
چیلنج کی پروموشنل ویب سائٹ پر ایک نوٹس کے مطابق، یہ چپس صرف بالغوں کے لیے ہیں، جس میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ اگر انہیں کھانے سے سانس لینے میں مسئلہ ہو، بے ہوشی یا متلی ہو تو طبی مدد حاصل کریں۔
پولیس نوجوان کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آئے گی۔