کمزور ترین دشمن نے ہمیں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا: اسرائیلی وزیر
یدیوتھ اخبار کے مطابق، اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر گاڈی آئزن کوٹ نے غزہ پر جنگ میں کامیابی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج نصف سال سے زائد عرصے تک چھوٹے سے انکلیو پر گولہ باری کے باوجود قیدیوں کو بچانے میں ناکام رہی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
انہوں نے ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سب سے کمزور دشمن نے ہمیں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو ایرانی میزائلوں نے ایئر بیس کو نشانہ بنایا
انہوں نے مزید کہا کہ “موجودہ جنگ کے نتائج کئی سال بعد تک واضح نہیں ہوں گے۔”