Saturday, July 27, 2024

کراچی میں دھماکے سے خاتون جاں بحق

- Advertisement -

کراچی: لیاری میں دھماکے سےایک خاتون جاں بحق، جبکہ11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، اور 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بم ڈسپوزل ٹیم نے اس بات کا تعین کیا کہ لیاری بہار کالونی میں دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کی وجہ سے ہوا جس کے بعد فائرنگ پن اور اسپرنگ قریب میں موجود تھے۔ دستی بم میں65 گرام دھماکہ خیز پاؤڈر تھا اور لوہے کے 17 سے 18 دیگر چھوٹے اجزاء بھی دریافت ہوئے۔

دھماکے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انچارج سول اسپتال شاہد عمر خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں بچی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال لائی گئی 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو چکی ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں