Tuesday, December 3, 2024

مغربی آسٹریلیا میں نوجوان لڑکی پر شارک کا خطرناک حملہ

- Advertisement -

سڈنی:ہفتے کے روز ١٦سالہ لڑکی کو ایک نامعلوم نسل کی شارک نےحملہ کر کے ہلاک کر دیا لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

وہ مغربی آسٹریلیا کے ایک دریا میں ڈولفن کے پوڈ کے قریب تیرنے کی غرض سے گئی تھی جہاں اس پر شارک نے حملہ کر دیا اسے پانی سے نکالا گیا اور بچانے کی کوشش کی گئی لیکن شدید زخموں کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی شمالی فریمینٹل کے دریائے سوان پر دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کے لئےآئی تھی جہاں اسے شارک نے  کاٹ لیا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک  کریں

فریمینٹل ڈسٹرکٹ کے پولیس انسپکٹر پال رابنسن نے بتایا کہ اسے پانی سے نکال کر طبیعت بحال کرنے کی کوشش کی گئی لکین وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

خبر کے مطابق دریا کے قریب ڈولفن کا ایک پوڈ دیکھا جا رہا تھا جسے دیکھ کر نوجوان لڑکی نے ڈولفن پوڈ کے قریب تیرنے کے لیے چھلانگ لگا دی۔”

اسے ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ قرار دیا جا رہا ہے رابنسن نے کانفرنس میں بتایا لڑکی کا خاندان جو پرتھ میں رہتا ہے اس خبر سے بالکل افسردہ ہو گیاہے.

ماہرین نے بتایا کہ دریا کے اس حصے میں شارک مچھلیوں کا پایا جانا غیر معمولی بات ہے۔

ریاستی حکومت نے شمالی فریمینٹل میں دریائے سوان میں لوگوں کو “زیادہ احتیاط” برتنےکی تنبیہ کی ہے۔

رونما ہونے والے مزید واقعات 

رپورٹ کے مطابق، ١٩٢٣ میں کلیرمونٹ کے علاقے پرتھ میں ایک١٣ سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد دریائے سوان میں شارک کا یہ پہلاخطرناک حملہ تھا۔

آسٹریلیا کے دریا میں آخری خطرناک حملہ ١٩٦٠ میں ریکارڈ کیا گیا تھا جہاں ایک اندازے کے مطابق تقریباً ١١ فٹ کی ایک بیل شارک نے سڈنی کے ایک سنورکلر کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا.

پچھلے سال فروری میں بھی اس طرح  کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک ٣٥ سالہ برطانوی ڈائیونگ انسٹرکٹر سائمن نیلسٹکو لٹل بے بیچ پر شارک نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا، جو شہر میں١٩٦٣  کے بعد اس طرح کا پہلا واقعہ تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں