Tuesday, December 3, 2024

عبدالرزاق نے ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی

- Advertisement -

پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے سےمعافی کا اظہار کر دیا۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایک ویڈیو پیغام میں اعتراف کیا کہ گزشتہ روز کوچنگ اور کرکٹ سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران ان سے اپنے الفاظ میں غلطی ہوئی۔ جس سے میں ایشوریا رائے سے معافی چاہتا ہوں انہوں نے کوئی اور مثال دینی تھی لیکن انکے منہ سے غلط مثال نکل گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس کے دوران ایشوریا جی کا نام لینے پر ان سے معذرت چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق کرکٹر عبدالرزاق کا بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے کے بارے میں دیا گیا ایک تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب نیتیں واضح نہ ہوں تو شاندار نتائج حاصل کرنا ناممکن ہے۔

آج پاکستان کی خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

سابق کرکٹ کھلاڑی عبدالرزاق نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا مقصد ایشوریا رائے سے شادی کرنا اور ایک ساتھ مذہبی بچہ پیدا کرنا ہے، تو آپ بلکل غلط ہیں، پہلے آپ کو نیت ٹھیک کرنی ہوگی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں