صوبہ بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی۔
پنجاب میں پتنگ کی ڈور لگنے سے شہریوں کی ہلاکت کے سنگین واقعات کے بعد صوبے بھر میں ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بنانے والوں، پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پتنگ بازی سے مسلسل اموات کے بعد پنجاب حکومت کو پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کے لیے عوامی دباؤ کا سامنا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کی روشنی میں پنجاب بھر میں پتنگ بنانے والی فیکٹریوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
فیصل آباد میں 48 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف 279 مقدمات درج کیے گئے، 32 صنعت کاروں اور دکانداروں سمیت 280 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا
سی پی او فیصل آباد کے مطابق اب تک 2578 مقدمات درج کرکے 2604 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 11 بڑے صنعت کار، 821 دکاندار اور 1767 افراد شامل ہیں۔
سی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے گئے، جب کہ خون خرابہ روکنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر 25 ہزار سیکیورٹی انٹینا نصب کیے گئے تھے۔