Monday, November 25, 2024

اداکار اکشے کمار نے بھارتی شہریت حاصل کر لی

- Advertisement -

ممبئی: بھارتی بالی ووڈ مقبول اداکار اکشے کمار جو پہلے کینیڈا کی شہریت رکھتے تھے،اب بھارتی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے یہ تبصرہ بھارت کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ٹویٹ میں کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اکشے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی شہریت اور دل دونوں ہندوستانی ہیں۔ جشن آزادی مبارک ہو۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار کو باضابطہ طور پر ان کے پورے نام، اکشے ہری اوم بھاٹیہ سے جانا جاتا ہے، جو انہیں دیا گیا شہریت کارڈ پر بھی یہی لکھا ہوا ہے۔

ہندوستانی اشاعت کے مطابق، اکشے کمار نے 2019 میں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ہندوستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں گے اور کینیڈا کا پاسپورٹ رکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ایک اچھے ہندوستانی نہیں ہیں وہ ایک اچھے بھارتی ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار نئی فلم او مائی گاڈ 2 میں اداکار پنکج ترپاٹھی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

او مائی گاڈ 2 نے پیر کو 12 کروڑ روپے کمائے، باکس آفس پر کل 55.17 کروڑ روپے کمائے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں