اداکار اور ریپر نیشاون بریڈلو، جو فلم 8 مائل میں ایک ریپ جنگ میں ایمینیم کا مقابلہ کرنے کے لیے مشہور تھے، 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار بریڈلو نے 2001 کی فلم دی واش کے ساؤنڈ ٹریک پر ڈیبیو کیا، اور 2002 کی فلم میں زبردست حریف لوٹو کا کردار ادا کیا، جو ریپر ایمینیم کی زندگی پر مبنی تھی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
منگل کو ان کی والدہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کی، ٹی ایم زیڈ کے مطابق، وہ اتوار کو اپنے نیو جرسی کے گھر میں سوتے ہوئے انتقال کر گئے۔
ریپر مکی فیکٹز نے بریڈلو کو ایمنیم کو شکست دینے والے چند لوگوں میں سے ایک کہا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ خراج تحسین میں مزید کہا، آپ کو آپ کے عزم اور ثابت قدمی کے لئے یاد رکھا جائے گا ۔
ان کی والدہ نے منگل کو ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا، کوئی بھی ان کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کر سکتا۔ نیشاون کی موت نے میری زندگی میں ایک گہری کمی پیدا کردی ہے، میں جو درد اور تکلیف محسوس کررہی ہوں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف میرا بیٹا نہیں تھا، وہ ایک قابل ذکر آدمی تھا جس کے کردار نے تمام لوگوں کو متاثر کیا۔
بریڈلو کو خراج تحسین پیش کرنے والے متعدد افراد نے 8 مائل میں ان کے کردارکو یاد کیا۔
اگرچہ وہ بالآخر جنگ ہار گئے، پھر بھی فلم میں ان کی کارکردگی نے پورے سامعین کو خوش کیا تھا۔
اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں ایمینیم کے ٹریک لوز یور سیلف نے بہترین اوریجنل گانے کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔
خاندانی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق، بریڈلو کی موت کی وجہ فی الحال نامعلوم ہے۔