Sunday, September 8, 2024

اداکار شاہ رخ خان کے گھر بجلی کا بل نہیں آتا

- Advertisement -

نامور اداکار شاہ رخ خان نے بجلی استعمال کرنے کے باوجود بجلی کا بل کیوں نہیں وصول کرنے کا چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔

جوان، شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اس وقت اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے اس کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں، اور انہوں نے بجلی کا بل نا آنے کی وجہ بتائ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دلچسپ انداز میں دیے۔ کسی نے ان سے پوچھا، آپ کا ماہانہ بجلی کا بل کتنا آتا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سپر اسٹار کا جواب یقین سے بالاتر تھا۔ انہوں نےلکھا کہ ہمارا گھر پیار سے بھرا ہوا ہے۔ اسی سے روشنی ہوتی ہے، لیکن کوئی بل نہیں آتا۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم جوان، کو ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کے ہندی، تامل اور تیلگو ورژن 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں دکھائے جائیں گے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے پٹھان، کی طرح یہ فلم بھی باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں