Saturday, July 27, 2024

اداکارہ کنزہ ہاشمی گلوکارہ بننا چاہتی تھیں

- Advertisement -

اداکارہ کنزہ ہاشمی ایک گلوکارہ بننے کا شوق رکھتی تھیں۔

معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نےبتایا کہ انہیں اداکارہ بننے کا شوق نہیں تھا، بلکہ وہ ایک گلوکارہ بننا چاہتی تھیں اور وہ گانے کا آڈیشن دینے گئیں تھیں جہاں انھیں اداکاری کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی، جس کے لیے ایک ٹیلنٹ ایجنسی سے رابطہ کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کچھ عرصے کے بعداس ٹیلنٹ ایجنسی سے کال آئی جب وہاں گئی تو معلوم ہوا کہ مجھے تو اداکاری کے لیے بلایا ہے یہ سن کر میں نے منع کردیا لیکن ان کے اصرار کرنے پر میں نے اپنا آڈیشن ریکارڈ کروا دیا۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے مجھے 15 دن کی اداکاری کی کلاس میں داخلہ لینے پر مجبور کیا کیونکہ وہ ایک ڈرامہ کاسٹ کر رہے تھے اور وہ ایک ایسی خاتون چاہتے تھے جو میری طرح نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عشق مرشد میں شامل سندھی موسیقی سےشائقین مسحور

کنزہ سے شوبز کی پہلی کمائی کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو انہوں نےبتایا کہ اس ڈرامے کی اداکاری کے لئے مجھے پانچ لاکھ روپے کی پیشکش کی گئ تھی، اس وقت میری عمر 16 سال تھی میرے لیےاتنی سی عمر یہ پیشکش کافی اچھی تھی جسے سن کر میں حیران رہ گئی تھی لیکن ظاہر نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں