Tuesday, December 3, 2024

اداکارہ سارہ خان بیمار ہو نے کے باعث ہسپتال میں داخل

- Advertisement -

سنگر فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

پاکستان کے معروف موسیقار فلک شبیر نے اپنےمداحوں سے درخواست کی کہ وہ انکی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سارہ خان کو ایک تصویر میں ہسپتال کے بستر پر دیکھا گیا ہے جسے فلک شبیرنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، گلوکار نے تصویر پر کہا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سارہ کو اسپتال کیوں لے جایا گیا یا وہ اب وقت کیسی ہیں۔

مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر پریشان ہو گئے اور اب ان کی جلد صحت یابی کی امید کر رہے ہیں۔

سال 2020 میں، فلک شبیر اور سارہ خان کی شادی ہوئی، ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام عالیانہ ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں نے اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی اور اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں