ممبئی: اپنی نئی فلم تھینک یو فار کمنگ، کے پریمیئر کے بعد اداکارہ شہناز گل کو فوڈ پوائزننگ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل کے بارے میں معلومات ان کی فلم تھینک یو فور کمنگ، کی مارکیٹنگ کے دوران منظر عام پر آئیں جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
شہناز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، دیکھو ٹائم سب کا آتا ہے سب کا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ پھر آئےگا ٹائم واپس. مجھے فوڈ پوائزننگ ہوا اور مجھے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ میں اب بہتر محسوس کررہی ہوں۔
فلم تھینک یو فار کمنگ، کی شریک پروڈیوسر اور اداکار انیل کپور کی بیٹی ریحا کپور نے شہناز کی عیادت خود ہسپتال جا کر کی۔