Friday, October 18, 2024

عدنان صدیقی، جگن کاظم اور سجل علی کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا

- Advertisement -

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے میڈیا اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والی 696 شخصیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ کا معروف نام سجل علی اداکار عجب گل، واسع چوہدری، عدنان صدیقی اور جگن کاظم کے ساتھ تمغہ امتیاز ایوارڈ حاصل کریں گے۔ ان تمام افراد کو سول ایوارڈز ملیں گے جن کی منظوری صدر عارف علوی نے دی 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کی تقریب میں یہ ایوارڈز دیے جائںگے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

گلوکار راحت فتح علی خان، مرحوم عنایت حسین بھٹی، گلوکار فخر محمود، گلوکار شازیہ منظور، مائی ڈھائی اور عبدالبتین فاروقی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ، کے فلمساز بلال لاشاری کو بھی فلم سازی کے شعبے میں سول انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں