Tuesday, September 24, 2024

پانچویں شادی کرنے والے 90 سالہ شخص کا بیچلرز کے لیے مشورہ

- Advertisement -

سعودی عرب میں مقیم ایک 90 سالہ شخص نے پانچویں شادی کر لی اور غیر شادی شدہ افراد کو بھی شادی کا مشورہ دے رہا ہے کیونکہ یہ ’’سنت‘‘ ہے۔

گلف نیوز نے رپورٹ کیا کہ ناصر بن دحیم بن وھق المرشدی العتیبی مملکت کے سب سے معمر دولہا بن گئے اور عفیف صوبے میں اپنی پانچویں شادی کا جشن مناتے ہوئے میڈیا کی سنسنی بن گئے۔

اس شخص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں لوگ 90 سالہ بوڑھے شخص کو مبارکباد دے رہے ہیں جو اپنی شادی کے موقع پر خوش اور پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان کے پوتے نے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا، “میرے دادا کو اس شادی کے لیے مبارکباد، آپ کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات۔”

انٹرویو کے دوران جوشیلے دولہے نے شادی کے بارے میں اپنے عقیدے اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے سنت قرار دیا اور غیر شادی شدہ افراد کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر زور دیا۔

“میں دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں! ازدواجی زندگی ایک ایمانی عمل ہے اور رب العالمین کے حضور فخر کا باعث ہے۔ یہ سکون، دنیاوی خوشحالی لاتا ہے، اور میری اچھی صحت کا راز رہا ہے۔ میں ان نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں جو شادی کو قبول کرنے میں ہچکچاتے ہیں، مذہب کے تحفظ اور ایک بھرپور زندگی گزارنے کی خاطر اسے اپنائیں،‘‘ انہوں نے کہا۔

العتیبی نے شادی کے فوائد اور اس سے ملنے والی خوشی پر اپنے یقین کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا، “چاہے عمر کچھ بھی ہو میں اپنی شادی پر خوش ہوں، شادی جسمانی سکون اور لذت ہے اور بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا۔”

اس شخص نے، جس کے چار بچے ہیں اور ایک کا انتقال ہو چکا ہے، اپنے خاندان کے بارے میں بھی بات کی۔ “میرے بچوں کے اب بچے ہیں، اور میں اب بھی دوسرے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں،”۔

انہوں نے ان لوگوں کو بھی نصیحت کی جو شادی نہیں کرنا چاہتے اور کہا کہ اگر وہ اپنے دین کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو سنت پر عمل کریں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں