بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بتایا ہے کہ فلم غدر، کی کامیابی کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے کہا تھا۔
اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ 2001 کی زبردست بلاک بسٹر فلم غدر، کے بعد ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی نے مجھ سے بات کی اور ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
امیشا پٹیل نے ان سے کہا کے آپ یہ مشورہ کیوں دے رہے ہیں تو سنجے لیلیٰ بھنسالی نے جواب دیا، کے تم نے دو فلموں میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے اور وہ سب کچھ جو لوگ اپنے پورے کیرئیر میں حاصل نہیں کر پاتے ہیں، جب میں نے ان کا یہ جواب سنا تو میں بہت خوش ہوئی انکے جواب سے اوروہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع تھا۔
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم غدر 2، بھی بہت زیادہ کامیاب رہی ہے۔ غدر، کی طرح غدر 2، کی کہانی بھی پاکستان کے مخالف ہے۔