Sunday, September 8, 2024

غیر متوقع موت کے بعد پونم پانڈے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

- Advertisement -

بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے 2 فروری کو انتقال کر جانے والی زندہ ہیں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

پونم پانڈے نے مبینہ طور پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ٹھیک اور زندہ ہیں۔ اداکارہ کی موت کے بعد مداحوں اور بھارتی انٹرٹینمنٹ کی اہم شخصیات اداکارہ کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اپنی ویڈیو پیغام میں پونم پانڈے نے کہا کہ میں زندہ ہوں اور ٹھیک ہوں، میں نے یہ سب کچھ سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس کینسر کی ویکسین کو فروغ دینے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا، سروائکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، کینسر کی دیگر اقسام کے برعکس،اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے مر نہیں سکتا۔

آئیے سب لوگ سروائیکل کینسر کے بارے میں معلومات شیئر کریں تاکہ مزید آگاہی پیدا کی جا سکے، انہوں نے اپنے آخری کمینٹس میں یہ التجا کی۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس شو کی ایک فنکارہ ریپ کا شکار بن گئیں

پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اداکارہ پر فوراً فرد جرم عائد کی جائے کیوں کہ انہوں نے موت کا مزاق بنا دیا۔

یاد رہے کہ پونم پانڈے کی سروائیکل کینسر سے موت کا اعلان کرنے والی ایک پوسٹ 2 فروری کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

پونم پانڈے کی غیر متوقع موت نے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو دنگ کر دیا تھا، اداکارہ کے مداحوں نے بھی دکھ کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں